روسی مسافر طیارہ کریش، 18 افراد زخمی

روسی مسافر طیارہ کریش، 18 افراد زخمی
روسی مسافر طیارہ کریش، 18 افراد زخمی

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی شہر سوچی میں ایک مسافر طیارے کے حادثے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز حکام نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران خراب موسم میں یہ طیارہ اپنے رن وے سے اتر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بوئنگ سیون تھری سیون پر 164 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، اطلاعات ہیں کہ اس حادثے کے بعد جہاز کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی، حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک بالغ اور دو بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -