یمن میں بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ،سعودی اتحاد بھی میدان میں آگیا

یمن میں بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ،سعودی اتحاد ...
یمن میں بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ،سعودی اتحاد بھی میدان میں آگیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )یمن میں گزشتہ ماہ سکول کے بچوں کی بس پر حملے کے معاملے پر سعودی اتحاد نے غلطی تسلیم کرلی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ ماہ بس پر حملہ غلطی سے کیا گیا ،بس حملے کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ حملہ کرنے میں کچھ غلطیاں ہوئیں ۔انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کی سزا دی جائے گی ۔ترجمان سعودی اتحاد کا کہنا تھا کہ حملے میں ہونے والی اموات پر بے حد افسوس ہوا ۔

واضح رہے کہ9اگست کو یمن میں بس پر سعودی اتحاد فورسز نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 40بچوں سمیت 51افراد جاں بحق جبکہ 79زخمی ہوئے تھے ۔

مزید :

بین الاقوامی -