فخر ہے ایک اچھی کہانی پر مبنی فلم میں کا م کرنے جا رہا ہوں:شاہد کپور

فخر ہے ایک اچھی کہانی پر مبنی فلم میں کا م کرنے جا رہا ہوں:شاہد کپور
فخر ہے ایک اچھی کہانی پر مبنی فلم میں کا م کرنے جا رہا ہوں:شاہد کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی نئی آنے والی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپوراپنی نئی آنے والی فلم میں بھارتی گولڈ میڈلسٹ باکسر ’’ڈنکو سنگھ ‘‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔شاہد کپور کے فلمی کیریئر میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی سپورٹس فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایات’’ راجا کرشنا مینن‘‘ دیں گے اور اس کی شوٹنگ آئندہ برس اپریل سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک اچھی کہانی پر مبنی فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم عام فلموں سے مختلف ہوگی کیونکہ باکسر ڈنکو سنگھ نے نہ صرف کم عمری میں گولڈ میڈل جیتا، بلکہ انہوں نے کینسر جیسے موضی مرض سے بھی جنگ لڑی۔

مزید :

تفریح -