ن لیگ،پی ٹی آئی کے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں مجھے ووٹ دیں گے: اعتزاز احسن

ن لیگ،پی ٹی آئی کے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں مجھے ووٹ دیں گے: ...
ن لیگ،پی ٹی آئی کے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں مجھے ووٹ دیں گے: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپی ٹی آئی کے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں مجھے ووٹ دیں گے، سابق صدر آصف علی زرداری صاحب مجھے صدارتی انتخاب جتوانے میں سنجیدہ ہیں،اگر پوزیشن متحدہوجائے توبرتری حاصل ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’ جرگہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھ پرشہید بینظیربھٹواورآصف زرداری کے احسانات ہیں،صدارتی انتخاب میں اگر اپوزیشن متحد ہوجائے تو برتری حاصل ہوجائے گی،پی ٹی آئی کومیرے لئے ووٹ کرنا آسان ہے کیونکہ یہ ضمیرکا ووٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب مجھے جتوانے میں سنجیدہ ہیں،صدارتی انتخاب میں زرداری صاحب سینیٹ الیکشن والی ترکیب نہیں دہرائیں گے جبکہ ن لیگ اورپی ٹی آئی کے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ مجھے ووٹ دیں گے۔سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سینئر قیادت نے کہا ہے کہ ہم صدارتی انتخاب میں مولا نا فضل الرحمن کو ووٹ نہیں ڈال سکتے کیونکہ اس میں ن لیگ کا اپنا نقصان ہے، مولانا میں بہت سی صلاحیتیں ہیں انہیں کوئی اور عہدہ دے دینا چاہیے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -