بھارت، سکول بس الٹنے کے نتیجے میں 28 بچے زخمی

بھارت، سکول بس الٹنے کے نتیجے میں 28 بچے زخمی
بھارت، سکول بس الٹنے کے نتیجے میں 28 بچے زخمی

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں سکول بس الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 28 طالب علم زخمی ہو گئے ۔ 

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست راجستھان کے ضلع داؤسا میں 30 بچوں کو لے جانے والی بس ڈرائیور سے بے قا بو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 28 طلباء زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امدا د فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -