شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے بعد بیٹا بھی میدان میں آگیا

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے بعد بیٹا بھی میدان میں آگیا
شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے بعد بیٹا بھی میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شرجیل میمن کے بیٹے راول شرجیل نے کہا کہ کسی تصدیق کے بغیر شہد اور زیتوں کے تیل کو شراب دکھایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راول شرجیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ان کی سرجری ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں 2 سے 3 ہفتوں تک آرام کی تلقین کی ہے، کسی تصدیق کے بغیرمیرے والد کے خلاف میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب انہیں جیل منتقل کیا گیا،کچھ قوتیں میرے والد کے خلاف سرگرم ہیں اور ا±ن کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شرجیل میمن کے صاحبزادے نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے خود عدالت میں بیان دیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا نہیں بلکہ اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے تاہم ابھی تک نیب اس کو بھی ثابت نہیں کر سکی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہفتہ کے روز کلفٹن میں واقع ضیاءالدین اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا توشرجیل میمن کو صحت مند اور بغیر لاٹھی کے چلتا دیکھ کر چیف جسٹس نے انہیں سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا جبکہ شراب برآمد ہونے پر ان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔