فلپائن، نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ، 6 دیہاتی ہلاک

فلپائن، نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ، 6 دیہاتی ہلاک
فلپائن، نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ، 6 دیہاتی ہلاک

  

منیلا(آن لائن) فلپائن میں ایک تاجر جوڑے کے اغواء کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 6 دیہاتیوں کو ہلاک کر دیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ ذامبوانکا ڈل نورٹ کے قصبہ سیراوائی میں نامعلوم مسلح افراد نے ا یک تاجر جوڑے کے گھر پر حملہ کیا اور انہیں یرغمال بنا ڈالا اس دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 دیہاتی افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے یرغمال بنائے گئے جوڑے کے ہمسائے اور فوج کی ملیشیاء فورس سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے حملہ آوروں سے تاجر جوڑے کو بچانے کی کوشش کی تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -