ْبراعظم افریقا میں جاری مسلح لڑائیوں کے نتیجے میں افریقا میں 50 لاکھ بچے لقہ اجل بن گئے

ْبراعظم افریقا میں جاری مسلح لڑائیوں کے نتیجے میں افریقا میں 50 لاکھ بچے لقہ ...
ْبراعظم افریقا میں جاری مسلح لڑائیوں کے نتیجے میں افریقا میں 50 لاکھ بچے لقہ اجل بن گئے

  

پیرس (این این آئی)براعظم افریقا میں جاری مسلح لڑائیوں کے نتیجے میں 1995ء سے2015ء تک 50 لاکھ سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 سال کے دوران افریقی ملکوں میں جاری رہنے والی مسلح لڑائیوں کے نتیجے میں بھوک اور امراض کے باعث کم سے کم 50 لاکھ سے زاید بچے لقمہ اجل بنے۔ مرنیوالے بچوں کی عمریں 5 سال کے درمیان تھیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالے بچوں میں 3ملین شیر خوار جن کی عمریں 12 ماہ یا اس سے بھی کم تھیں ہلاک ہوئے۔ افریقی ملکوں میں مسلح لڑائیوں میں ہلاک ہونے والے کل افراد اس سے 3 گنا کم ہیں،سب سے زیادہ ہلاکتیں شیرخوار بچوں کی ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ 20سال کے دوران فریقی ملکوں میں 15 ہزار 441 مسلح لڑائیاں ہوئیں جن میں ایک ملین سے زاید افراد ہلاک ہوئے۔افریقی ملکوں میں اوسطا ہر 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک بچہ ہلاک اور ہر8 سال کے بعد لڑائی ہوتی رہی۔

رپورٹ میں بچوں کی ہلاکتوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ لڑائیوں کے نتیجے میں امراض، غربت اور بھوک وافلاس میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی رہیں۔ حاملہ خواتین کی دیکھ بحال نہ ہونے کے باعث بیماری، لاغر یا کمزور بچے پیدا ہوتے جو پیداہونے کے بعد مناسب خوراک نہ ملنے کے باعث لقمہ اجل بن جاتے۔

مزید :

بین الاقوامی -