پاکستان تحریک انصاف میں شامل علامہ اقبال کے پوتے کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی

پاکستان تحریک انصاف میں شامل علامہ اقبال کے پوتے کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی
پاکستان تحریک انصاف میں شامل علامہ اقبال کے پوتے کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال سے ایسا وعدہ کر لیا کہ وہ نے این اے 131لاہور سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ولید اقبال وزیراعظم کی خالی کردہ این اے 131 لاہور کی نشست سے الیکشن لڑنے کا خواہش مند تھے، تاہم اب انہیں چوہدری سرور کی خالی کردی سینیٹ کی نشست کا ٹکٹ دیا جائے گا، حلقہ این اے 131 لاہورسے عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کی جانب سے کسی بھی امیدوار کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ، عمران خان اپنی چھوڑی ہوئی نشست پر امیدوار کا فیصلہ خود کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے ولید اقبال کو این اے 131 سے الیکشن لڑوانے کی بجائے سینیٹر بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، ولید اقبال کو نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ تاہم این اے 124 لاہور کی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے غلام محی الدین دیوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر وہ منتخب ہو گئے تو وہ آزاد کشمیر کے پارلمینٹرین کے حیثیت سے استعفیٰ دے دیں گے ۔
واضح رہے حالیہ الیکشن 2018میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو تمام پانچوں حلقوں سے کامیاب امیدوار قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے قانون کے مطابق چار نشستیں خالی کرنا تھیں۔عمران خان نے کامیابی کے بعد لاہور کے حلقے این اے 131 کی نشست بھی خالی چھوڑ دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا۔