"مرکز میں ایک نئی پارٹی بننے جارہی ہے جس کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا چودھری نثار، ابھی ۔ ۔ ۔ " شیخ رشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

"مرکز میں ایک نئی پارٹی بننے جارہی ہے جس کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا ...

  


لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن ٹو بننے جا رہی ہے تاہم اس کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ٹو بننے جا رہی ہے، میں نے پہلے بھی کہا ہے شہبازشریف میری آدمی کا پارٹی ہے، ن لیگ ٹو کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت این آراو نہیں کرے گا، آصف زرداری نہیں چاہ رہے لیکن پی پی پی کے چند دوست اور خیرخواہ کچھ ادائیگی کرنے اور دینے دلانے کیلئے تیار ہیں، نوازشریف کے لوگوں کو بھی اس راستے کا انتخاب کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن بھی کچھ دینے پر تیار ہو جائے تو بات بن سکتی ہے۔ایکسپریس کے مطابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے کہا ہے کہ پونچھ راولہ کوٹ بس کیوں کھولی ہے، لوگوں کے جذبات متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہاں ہمارے 65 پاکستانی تھے جنہیں لانا ضروری تھا، سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ٹرین جب تک میں زندہ ہوں نہیں چلے گی، سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کا مجھے پتہ ہے کیا ہے، یہ سب وہ لوگ ہیں جو سمجھوتہ میں منشیات کا کام کرتے تھے، ادھر سے بھی اور ادھر سے بھی، جو اکا دکا سواری ہے وہ آئے میں بس میں بٹھاکر اسے چھوڑ آتا ہوں، پیسے اپنی جیب سے دوں گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر بھارت آزاد کشمیر یا لاہور کی طرف بڑھے گا تو ہم نے اس کے لیے اسمارٹ بم رکھے ہوئے ہیں، آپ ہماری طرف آئیں ہمارے پاس ہر طرح کا مصالحہ ہے، مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہونے جارہی ہیں، لانگ مارچ میں میرے ساتھ فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔

مزید : سیاست


loading...