کوہستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گاڑی حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان اپرکوہستان پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افرادکے ورثاسے ملاقات کی،وزیراعلیٰ محمود خان نے گاڑی حادثہ میں جاں بحق افرادکے ورثاکیلئے امدادکااعلان کردیا،وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکے ورثاکیلئے 5 لاکھ روپے اورزخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس امدادکااعلان کیا، وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ قیمتی جانوں کاضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپل ٹوٹنے سے گاڑی حادثے کاشکارہوئی تھی۔