حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا، سب سے حیران کن خبر آگئی

حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا، سب سے حیران کن خبر ...
حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا، سب سے حیران کن خبر آگئی

  

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کا غزہ میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس ڈیل کی حقیقت ظاہر ہونے کا انتظار کریں گے۔

دی یروشلم پوسٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ  جنگ بندی معاہدہ قطری سفیر کی ثالثی میں طے پایا ہے۔

خیال رہے کہ 6 اگست سے اسرائیلی سکیورٹٰی فورسز کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے چڑھائی کردی تھی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -عرب دنیا -