اضافے کی بجائے کمی، حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 5 روپے کمی کردی

اضافے کی بجائے کمی، حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 5 روپے کمی کردی
اضافے کی بجائے کمی، حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 5 روپے کمی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پٹر ولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ردو بدل کی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 5روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول پر لیوی 26روپے70پیسوں سے کم ہو کر21روپے 70پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 3روپے 85پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لیوی 25روپے73پیسے سے 21 روپے88 پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل پرپٹرولیم لیوی میں 59 پیسے فی لٹرکمی گئی ہے جس کے بعد لیوی 3 روپے سے2 روپے41 پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے ۔ مٹی کے تیل پرلیوی ایک روپے 23 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد لیوی 6روپے سے 7 روپے23 پیسے فی لٹرکردی گئی۔نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرولیم لیوی کی نئی شرح کااطلاق یکم ستمبرسے ہوگا ۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول 9 روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -