رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے جانے والا نوجوان گاؤں والوں کے ہتھے چڑھ گیا، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ 

رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے جانے والا نوجوان گاؤں والوں کے ہتھے چڑھ ...
رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے جانے والا نوجوان گاؤں والوں کے ہتھے چڑھ گیا، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ 

  

اعظم گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ناکام عاشق کو رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا۔

ضلع اعظم گڑھ میں ایک نوجوان کا قریبی گاؤں کی لڑکی کے ساتھ معاشقہ تھا اور دونوں ہی اکثر رات کو ملا کرتے تھے۔ گاؤں والوں کو نوجوان کے کردار پر پہلے ہی شک تھا لیکن یہ اس وقت یقین میں بدل گیا جب وہ رات کے اندھیرے میں معشوقہ سے ملنے گاؤں پہنچ گیا۔

اہل دیہہ نے عاشق نامراد کو پکڑ لیا اور اس کی خوب درگت بنائی، اس کے  بعد اسے درخت سے الٹا لٹکانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہونے پر اسے درخت کے ساتھ باندھ دیا اور پورے گاؤں نے اس پر خوب ہاتھ صاف کیے، اس سے پہلے کہ مشتعل ہجوم اسے جان سے مار دیتا، گاؤں کے کچھ بزرگ آگے آئے اور انہوں نے اس کی جان بخشی کرائی۔

نوجوان کی درگت بننے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 10 سے 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -