ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی طور پر کوئی فائدہ مل سکتا ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار چلے آ رہے تھے۔ وہ بھی جلد صحت یاب ہوں گے۔ آج اپنوں سے اختلافات سے بچیں تو بہتر رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے اپنے کام پر اب بھی توجہ نہ دی تو وہ بعد میں بہت پچھاویں گے۔ اس لئے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھائیں یہ بار بار نہیں آتا یہ یاد رہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اچھا دن ہے کسی بھی معاملے میں پریشان نہ ہوں۔ اللہ نے چاہا تو آپ ہر مشکل سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور سکون کا سانس ملے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورت حال دن بدن آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ آپ جس پریشانیوں کا پہلے کافی عرصے سے شکار تھے وہ اب ختم ہونا شروع ہو گئی ہے، ان شاءاللہ
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج رکی ہوئی رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے بھی نادر دن ہے۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جب تک مستقل مزاج نہیں ہوں گے صورت حال بھی بہتر نہیں ہوگی۔ اس لئے اب خودکو بدلیں۔ یہ دن اچھے ہیں آپ لاپرواہی سے کام لے کر ضائع کر رہے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورتحال آج آپ کے حق میں بہتر ہونے جا رہی ہے۔ آپ کو کسی جانب سے خوشخبری مل سکتی ہے۔ اور جو راستہ کبھی بند ہو گیا تھا۔ وہ کھل جائے گا، ان شاءاللہ
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اب جلد اپنے مقاصد میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں اور اس کا باخوبی اندازہ آپ کو آج ہو جائے گا اور کسی جانب سے چھوٹی رقم بھی ہاتھ آ سکے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ بس چند دن اور صبر کر لیں ان کو اس میں کامیابی ضرور ملے گی آج بس خاموشی سے چلیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اپنا صدقہ بھی دیں اور نظر بھی اتاریں۔ اس سے بے حد شاندار فرق پڑے گا۔ آج ویسے دوپہر کے بعد کئی حوالوں سے بہتری کا بھی امکان ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
پریشانیاں اب آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہیں۔ آپ کی کوشش بھی اب کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جس بھی ارادے سے قدم اٹھائیں گے کامیابی ملے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ آج آپ کو اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ اور صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہوں گی۔