چلتی بس میں 40 مسافروں کی موجودگی میں خاتون کی عصمت دری، انتہائی شرمناک خبر آگئی

چلتی بس میں 40 مسافروں کی موجودگی میں خاتون کی عصمت دری، انتہائی شرمناک خبر ...
چلتی بس میں 40 مسافروں کی موجودگی میں خاتون کی عصمت دری، انتہائی شرمناک خبر آگئی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے متھرا میں چلتی بس میں ایک خاتون کی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ دلی کی رہائشی ہے اور ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے لکھنؤ جارہی تھی۔ راستے میں متھرا کے علاقے میں صبح 5 بجے کے قریب بس کے کنڈکٹر نے اس کی عصمت دری کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود ہی فون پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ متھرا کے علاقے میں جب بس مانٹ ٹول پر رکی تو خاتون نے کنڈکٹر کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی، اس وقت بس میں 40 کے قریب افراد سوار تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی عصمت دری کے واقعے سے باخبر نہیں ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -