کرکٹ: ٹی 20میں بھی شکست ہو گئی!

کرکٹ: ٹی 20میں بھی شکست ہو گئی!

  

ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے ہار جانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے مقابلے میں ٹی20 میچ بھی ہار گئی اور آج کا میچ ایک بار پھر نئے امتحان کا ہوگا کہ ٹیم جیت کر یہ سیریز برابر کرتی یا پھر شکست کھا کر دو صفر سے وائٹ واش کا تمغہ حاصل کرتی ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔اس میچ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی اور انگلینڈ ٹیم کی ابتدائی اچھی بیٹنگ کے بعد بھی کھلاڑی گیم میں واپس آ گئے اور یہ احساس ہوا کہ میچ جیتا جائے گا لیکن بارش نے کام خراب کر دیا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر خود فیلڈنگ کی۔ بابراعظم، محمدحفیظ اور فخر کی بہتر بیٹنگ کی وجہ سے سکور 195 ہو گیا۔ لیکن اس بار باؤلر رنگ نہ جما سکے، حتیٰ کہ محمد عامر بھی بہتر باؤلنگ نہ کر پائے۔ انگلینڈ کے کپتان مورگن اور بلے باز میلان نے آسانی سے یہ میچ ایک اوور پہلے جیت لیا،جبکہ پانچ وکٹ بھی باقی تھے۔ جس انداز سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کھل کر باؤنڈریاں لگائیں،اس سے تو اندازہ ہوتا ہے کہ اگر پاکستان کی ٹیم مزید پچیس تیس رنز بھی بنا لیتی تو انگلینڈ والے یہ بھی پورا کر لیتے۔ ٹیم کے لئے آج کا میچ پھر فائنل کی طرز کا ہوگا۔

مزید :

رائے -اداریہ -