دوسرا ٹی20،بابر اعظم بطور کپتان ناکام ثابت ہوئے،سابق کرکٹرز

         دوسرا ٹی20،بابر اعظم بطور کپتان ناکام ثابت ہوئے،سابق کرکٹرز

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا خاص طور پر کپتان بابر اعظم بہت زیادہ پریشر میں رہے اور انہوں نے میدان میں بہت ناقص فیصلے کئے جس وجہ سے ان کی مستقبل میں ٹی ٹونٹی کپتانی خطرہ میں پڑ گئی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز نے کہا کہ کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرکے ایک بڑا سکور کیا تھا مگر ٹیم کے باؤلرز اس کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہوئے اتنا سکور کرنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کی شکست سوالیہ نشان ہے شاہد آفریدی،سلیم ملک، محمد یوسف،سکندر بخت،معین خان،عامرسہیل اور محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی جیتنے کا موقع گنوا دیا ہے اتنا سکور کرکے پاکستانی باؤلرز نے بہت ناقص کھیل کامظاہرہ کیا اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم نے باؤلرز کو درست استعمال نہیں کیا شاداب اور عماد وسیم سے مناسب وقت پر باؤلنگ نہیں کروائی گئی بابر مسلسل پریشر میں نظر آئے اور اچھا کپتان وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں بہترین کپتانی کریں مگر یہ خوبی بابر اعظم میں نظر نہیں آئی اس کے ساتھ ساتھ اگر میچ کے دوران پلاننگ کی بات کی جائے تو اس کا بھی فقدان نظر آیا آج کے میچ میں کامیابی کے لئے ان خامیوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔

 اور کپتان کو بھی بہترین کپتانی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -