ملزمان کی ہوائی فائرنگ سے چھت پر کھڑا 18سالہ نوجوان جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے عامر ٹاؤن میں فائرنگ سے 18 سالہ حافظ قرآن عثمان جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق عامر ٹاؤن میں آصف نامی شخص کی دوسرے گروپ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر آصف نے ساتھیوں سمیت ہوائی فائرنگ کردی اس دوران چھت پر کھڑے 18 سالہ حافظ عثمان کو گولی لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 سالہ حافظ عثمان موقع پر جاں بحق ہوگیا واقعہ کے بعد ملزم آصف ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔