پولیس نے واردات ناکام بنادی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

پولیس نے واردات ناکام بنادی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے کارروائی کے دوران  واردات کی کوشش ناکام بنا کر ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق دو ڈاکوؤں گن پوائنٹ پر ایل بلاک سبزہ زار  گھرمیں واردات کر رہے تھے 15 پر کال موصول پر ہونے پر ایس ایچ او عمران قمر پڈانہ نے نفری کے ساتھ فوری موقعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اس دوران پولیس پارٹی کو دیکھ ملزمان نے قریبی جھاڑیوں میں چھپ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی  فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،  پولیس نے زخمی ڈاکو   کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے زخمی ڈاکو عدنان عرف شانی کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -