چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم، مزاحمت پر تاجر قتل 

  چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم، مزاحمت پر تاجر قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت ڈکیتی مزاحمت پرتاجر قتل جبکہ مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق  شادباغ کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے  مزاحمت پر آٹے کے تاجر نصیرکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد 8 لاکھ چھین لیے اور فرار ہو گئے مقتول اپنے بھائی یاسین کے ساتھ ہربنس پورہ  جانے کے لیے نکلا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گھیر لیا پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ کاہنہ کے علاقہ میں غضنفر علی  سیداکو گن پوائنٹ پر 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،نواب ٹاون کے علاقہ میں مسلح ڈاکو علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر4 لاکھ10 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکو طاہر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکو عابد کے گھر سے 2 لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار، شاہدرہ  کے علاقہ میں حنان کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،  داتا دربار کے علاقہ میں قیصر کے اہل خانہ سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, سمن آباد کے علاقہ میں راشد  87ہزار  روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، فیصل ٹاون کے علاقہ میں عمران  سے 60ہزارروپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، گوالمنڈی میں عمار سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ لیاقت آباد،چوہنگ سے گاڑیاں اور ملت پارک،ڈیفنس سی اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -