سی سی پی او کی سربراہی میں  لاہور پولیس کا فلیگ مارچ 

  سی سی پی او کی سربراہی میں  لاہور پولیس کا فلیگ مارچ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی سربراہی میں پولیس نے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، فلیگ مارچ میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان،سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے بھی شرکت کی۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، فلیگ مارچ فیصل چوک مال روڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک کیا گیا جس میں ٹریفک وارڈنز، ڈولفن، پیرو نے حصہ لیا۔ 

اس موقع پرسربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد دشمن عناصر کو ٹھوس پیغام دینا ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چاق و چوبند ہے۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -