ادکارہ عائشہ ثناء کے والد کی جانب سے دائرہتک عزت کا دعویٰ 

           ادکارہ عائشہ ثناء کے والد کی جانب سے دائرہتک عزت کا دعویٰ 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ادکارہ عائشہ ثناء کے والد محمد ثناء اللہ کی جانب سے دائرہتک عزت کے دعویٰ پر10ستمبر کو بزنس مین میاں معین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے، ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے دعویٰ پر سماعت کی  اداکارہ عائشہ ثناء کے والد کی جانب سے حسن مجید چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست گزار کا موقف ہے عائشہ ثناء سے کوئی رابطہ نہیں ہے میں نہیں جانتا وہ کہاں ہے،میاں معین مسلسل سوشل میڈیا اور میڈیا پر میری کردار کشی کررہا ہے عدالت سے استدعاہے کہ میاں معین کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -