بیٹے کی فائرنگ سے سوتیلی ماں اور اس کی بہن شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقہ میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے سوتیلی ماں اور اس کی بہن کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر کے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون کے علاقے باگڑیاں چوک میں سوتیلے بیٹے سردار علی نے رکشے میں سوار سوتیلی ماں رشیداں بی بی اور اسکی بہن کنیز فاطمہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے زخمی خاتون رشیداں بی بی کی درخواست پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق زخمی خاتون رشیداں بی بی اور اسکے بھائی کے خلاف ملزم کے والد کے قتل کا مقدمہ درج ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔