سیشن عدالت نے فلم سٹار عظمیٰ خان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا 

سیشن عدالت نے فلم سٹار عظمیٰ خان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے فلم سٹار عظمیٰ خان کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیا ہے عدالت نے یہ حکم اداکارہ عظمی خان کی والدہ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران جاری کیاہے  ایڈیشنل سیشن جج شمائلہ یعقوب نے کیس کی سماعت کی اداکارہ کی والدہ کے قتل کا الزام ملزم انور سعید پر عائد کیا گیا ہے،اداکارہ عظمی خان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے درج کررکھا ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگرگواہوں کو بھی بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کررکھا ہے،اس کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر کوہوگی۔

مزید :

علاقائی -