شہباز تاثیر کی بیٹی سے ملاقات نہ کروانے پر اہلیہ کیخلاف درخواست پر سماعت 

   شہباز تاثیر کی بیٹی سے ملاقات نہ کروانے پر اہلیہ کیخلاف درخواست پر سماعت 

  

لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی پوتی سے ملاقات کرنے کے لئے دائردرخواست پرشہباز تاثیر کی اہلیہ کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی، فیملی  جج ثمرہ ریاض نے شہباز تاثیر کی درخواست سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اہلیہ چند ماہ سے بیٹی سے ملاقات نہیں کروا رہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی بیٹی سے ملاقات کرانے کا حکم دیاجائے  جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -