سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والون کیخلاف شکنجہ تیار 

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والون کیخلاف شکنجہ تیار 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا  حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو اختیارات سونپ دیئے، مذہبی منافرت پھیلانے پر سی ٹی ڈی مقدمات درج کرے گی، سی ٹی ڈی نے احکامات کے بعد مقدمات کا اندراج شروع کر دیا، سی ٹی ڈی دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو کارروائی کے اختیارات سونپ دیئے  سی ٹی ڈی دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مقدمات درج ہونے لگے۔سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کارروائی کرتا تھا تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جا سکے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایسے ہزاروں پیجیز چل رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی استدعا کی گئی جس کو حکومت نے منظور کر لیا۔   سی ٹی ڈی نے حکومتی احکامات کے بعد مقدمات کا اندراج شروع کر دیا ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنے کے لیے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی منظوری  دے دی۔

مزید :

علاقائی -