اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں 

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق سخی سرور ٹول پلازہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے قریب دوران تلاشی ٹیوٹا کرولا ہایلکس میں سے 24 کلو گرام افیون اور 66 کلو گرام حشیش برآمد کر کے تین ملزم محمد اسرار، شیر بادشاہ اور سلیم خان جو کہ چارسدہ کے رہائشی ہیں کو گرفتار کرلیامنشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خانوں اور تیل کے ڈراموں میں چھپایا گیا تھا جبکہ دوسری کارروائی بھی ڈیرہ غازی خان کے علاقے کل دوست ڈسٹرک میں ہوئی جہاں 24 کلو گرام افیون اور 60 کلوگرام حشیش کو برآمد کرکے3ملزمان  محمد آصف، غلام مرتضی اور سلیمان جو بالترتیب ڈیرہ غازی خان اور چارسدہ کے رہائشی ہیں کو ٹیوٹا ہائلکس سمیت حراست میں لے لیا  ایک اور کاروائی میں واہگہ کے علاقے پل ہڈیارہ نزد لالو گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے   ملزم  محمد وقار ولد آس محمد اور علی احمد ولد روزدار خان جو لاہور کے رہائشی ہیں کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -