یکم سے دسویں محرم تک 57112 عزاداروں کو ریسکیو سروس فراہم کی، رضوان نصیر

 یکم سے دسویں محرم تک 57112 عزاداروں کو ریسکیو سروس فراہم کی، رضوان نصیر

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)  ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں یکم محرم الحرام سے دسویں محرم کے دوران3139  مجالس وماتمی جلوس کو ایمرجنسی کور فراہم کرتے ہوئے کل  57112 عزاداروں کو ریسکیو سروس فراہم کی  انہوں نے کہا کہ ان ماتمی جلوسوں کے دوران زخمی ہونے والے معمولی نوعیت کے 56260 عزاداروں کے زخموں کو جراثیم کش ادویات سے دھوتے ہوئے انہیں موقع پر کی مرہم پٹی کی گئی جبکہ 852 شدید نوعیت کے زخمی عزاداروں کو پنجاب کے مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کیا گیا۔ ان خیالات کا ا ظہارانہوں نے  ریسکیو ہیڈ کواٹرز میں عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کیا جس میں ہیڈکواٹرز اور اکیڈمی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی ریسکیو کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 11000 سے زائدریسکیورزکو600موٹرسائیکل ایمبولینسز، 763 ایمرجنسی و پیشنٹ ٹرانسفر ایمبولینسز،371فائر ٹینڈرز بشمول ریسکیو وسپیشلائزڈوہیکلز کے ہمراہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ریسکیوسروس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تعینات کیا گیا۔

جبکہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے علاوہ 900 ریسکیورز،297موٹربائیک ایمبولینسز،50ایمرجنسی ایمبولینس اوردیگر ریسکیو وسپیشلائزڈوہیکلز ذوالجناح،علم اور تعزیے کے جلوسوں کے مقررہ راستوں پر الرٹ رہیں۔

 اس مقصد کے پیش نظر حساس مقامات پر متعدد موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں بھی قائم کی گئیں جہاں 2569عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 5شدید زخمی عزاداران کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشز ایاز اسلم نے ڈائریکٹر جنرل کو محرم آپریشنزکے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرسے رابطے میں رہتے ہوئے ضلعی افسران نے جامع پلان ترتیب دیا جس کے تحت 11000سے زائدریسیکورز کے ساتھ ساتھ 1798ریسکیو سکاؤٹس ورضاکاران نے تین شفٹوں میں متعدد کی پوائنٹس اور ریسکیو موبائل پوسٹوں کے ذریعے مختلف مجالس وماتمی جلوسوں کو  ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیا۔اس دوران پنجاب کے تمام اہم مقامات اور حساس جگہوں پر فائر وہیکلز بھی تعینات رہیں تاکہ کسی بھی حادثہ پربر وقت رسپانس کر سکیں۔ مزید براں انہوں نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو مزید بتایا کہ حالیہ مون سوم بارشوں کی وجہ سے پیداشدہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ پنجاب کے 9 اضلاع جن میں چنیوٹ،گجرات،حافظ آباد،جھنگ،جہلم،منڈی بہاؤالدین،مظفرگڑھ،راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں،میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے فلڈ ریسکیو آپریشنز انجام دیتے ہوئے اب تک 1100متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاجبکہ 3افراد کو ابتدائی طبی امداد ی گئی اور 3شہریوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ضلعی فلڈ ریسکیوٹیمیں الرٹ ہیں اور فلڈ ریسکیو پوسٹیں مون سون سیزن کی ابتداء سے ہی قائم کی جا چکی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہوا جا سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے ریسکیورز کو محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹیفرائض کی انجا م د ہی اور سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے پرزبر د ست خر ا جِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریسکیورز کا عزم انسانی جانیں بچانا اور ایمرجنسیز میں بروقت مدد مہیا کرکے جانی و مالی نقصان کو کم کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -