سی ٹی او لاہور کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز کا دورہ

  سی ٹی او لاہور کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف سیکٹرز کا سرپرائز وزٹس کیا۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤ ن، کاہنہ، اچھرہ، ڈیفنس، مزنگ سیکٹر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ناقص ڈیوٹی پر متعدد سیکٹر انچارجز کو وارننگ دیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے،  سید حماد عابد نے ڈیوٹی پوائنٹس پر غیر حاضر متعدد وارڈنز کو آفس طلب کر لیا گیا، انہوں نے  سرکل انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، بے ہنگم ٹریفک درست کریں، دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جائے گا، ناقص انتظامات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

رانگ پارکنگ، تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک سے سڑکوں کو حسن ماند پڑتا جارہا ہے۔ تمام سرکل انچارجز اپنے اپنے سرکل کا وزٹ کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب شوکاز نوٹسسز جاری ہونگے، جبکہ تجاوزات، رانگ پارکنگ اور بے ہنگم ٹریفک پر متعلقہ سیکٹر اور سرکل انچارج ذمہ دار ہوگا۔تجاوزات نہ ہٹانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کارروائی کریں۔

 سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی اور روڈز پر تجاوزات قائم کرنا سرکاری جگہ پر قبضہ کے مترداف ہے۔

مزید :

علاقائی -