یوسی 54، پی سی ایل آئی آر سوسائٹی سے ڈینگی لاروا برآمد، گھروں کے مالکان کو وارننگ 

یوسی 54، پی سی ایل آئی آر سوسائٹی سے ڈینگی لاروا برآمد، گھروں کے مالکان کو ...

  

    لاہو(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ڈینگی مہم کے دوران مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ کیا، ڈینگی سروئلنس اور انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کا دورہ کیا، 01 جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی ٹیموں کو سپرے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی. علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے متحرک ہیں ناسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی 54 عزیز بھٹی زون کا دورہ کیا. ڈینگی ٹیم نمبر 1 اور 02 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.ڈینگی سروئلنس کو چیک کیا گیا. انہوں نے 03 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گھروں کے مالکان کو وارننگ جاری کی اور آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی، گھروں میں ڈینگی سپرے کروایا گیا. اے سی کینٹ نے ٹیموں کو ان ور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ڈینگی ورکرز کی کارکردگی تسلی بخش تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -