اورنج ٹرین کا زیر التواء کام فوری مکمل کیا جائے،حنا پرویز بٹ

  اورنج ٹرین کا زیر التواء کام فوری مکمل کیا جائے،حنا پرویز بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے اورنج لائن ٹرین:بزدار سرکار کی ناقص حکمت کی بھینٹ چڑھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کراد ی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا التواء شدہ کام فوری مکمل کیا جائے۔حکومت شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولت کی فراہمی کو ترجیح دے،منصوبے کو معاہدے کے مطابق ستائیس ماہ میں مکمل ہونا تھا۔ 

تاہم کبھی عدالتی حکم امتناعی پر بائیس ماہ کی تاخیر تو کبھی حکومتی فیصلہ سازی کے فقدان سے دو سال تین ماہ میں ختم ہونے والا منصوبہ تاخیر ہوتے ہوتے پانچ سال پر پہنچ گیا۔پنجاب حکومت سیاسی عداوت کی بناء پر اورنج لائن ٹرین کا کام التواء میں ڈال رہی ہے۔منصوبے میں مسلسل تاخیرسے لاگت میں بھی کئی گنااضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -