اک موریہ پل مکمل نہ ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

اک موریہ پل مکمل نہ ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)تین سال سے لاہور کا ایک موریہ پل مکمل نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔شمالی اور وسطی لاہور کو سرکلر روڈ سے ملانے والا واحد راستہ ایک موریہ پل تین سالوں سے تکمیل کا منتظر ہے۔ منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے لاگت میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ایک موریہ پل پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ منصوبے نے شہریوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا۔

اکتوبر 2017 سے شروع ہونے والا ایک موریہ پل توسیعی منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔ منصوبے میں تاخیر کی بڑی وجہ بروقت فنڈز جاری نہ ہونا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایک مریہ پل منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔حکومر شہریوں کو ذہنی اذیت سے چھٹکارہ دلانے میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -