بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث شہری سہولیات میں کمی آرہی ہے،راؤ خالد
لاہور (پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے شہری سہولیات کی کمی، غذائی بحران،صاف پانی،تعلیم و صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، کم عمری کی شادی کی وجہ سے لڑکیاں تعلیم کے حق سے محروم ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی جائے انہوں نے کہا کہ پا کستان میں 15سے 29 سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کی اکثریت کم تعلیم یافتہ اور بے روزگار ہے اس طبقہ آبادی کے لئے پالیسی سازی کی فوری ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کی صلاحیت کو درست سمت دی جا سکے۔