ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دو سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام ختم کرنے کااعلان

  ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دو سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام ختم کرنے کااعلان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے  دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ماسٹرز ڈگری  پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایچ ای سی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2021 سے صرف بی۔ایس ڈگری ہوگی اور وہ بھی صرف ریگولر بنیادوں پر ہوگی۔ اس کے لئے طلبا کو ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں بطور ریگولر سٹوڈنٹ داخلہ لینا ہو گا  جس کے بعد پرائیویٹ تعلیم ختم کر دی جائے گی۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کے فیصلے کے بعد  اب پاکستان میں صرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورورچول یونیورسٹی  کو فاصلاتی نظام تعلیم کی اجازت ہوگی۔ مندرجہ بالا حالات کو دیکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اس سمسٹر خزاں 2020 میں آخری بار ایم اے کے داخلوں کا آغاز کرے گی جو  یکم ستمبر سے 10 اکتوبر 2020 تک نارمل فیس کے ساتھ داخلہ لیا جا سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -