ایل ڈبلیو ایم سی کا عاشور صفائی، آپریشن، 44ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کیا 

ایل ڈبلیو ایم سی کا عاشور صفائی، آپریشن، 44ہزار ٹن کوڑا اکٹھا کیا 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے یوم عاشورہ پر کامیاب صفائی آپریشن کیا گیا۔جس میں  شہر کی تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے۔یوم عاشورہ صفائی آپریشن کے نتیجے میں شہر سے 44ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا گیا۔ ایم ڈ ی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عاشورہ پر کامیاب صفائی آپریشن کرنے پر وکرز اور افسران کو مبارک باد دی گئی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے دوران شہر میں مجموعی طور پر صفائی وستھرائی برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت صفائی آپریشن کیا گیا اور اس کامیاب صفائی آپریشن پر ادارے کے تمام ورکرز اور افسران مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ورکرز ادارے کا اثاثہ ہیں اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ورکز کو ہر سطح پر سراہا ؎جائے گا، تعریفی اسناد اور انعام بھی دیا جائے گا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر پلان کے مطابق شہر میں منعقدہ مجالس، محافل، جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

  اس سلسلے میں ادارے کی جانب سے شہر کی اہم و مرکزی امام بارگاہوں کی دھلائی بھی کی گئی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور جی ایم آپریشن سمیت تمام عملے کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا گیا  اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ ادارے کا مقصد شہر یوں کوصفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس حوالے سے ادارہ زیرو ٹالرنس  پالیسی پر سختی سے عمل درآمدکر رہا ہے۔ جلوس کے اختتام پر تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کیا گیا۔ سٹاف کی حاضری، گاڑیوں کی آمدورفت اور تمام آپریشنل سرگرمیوں کا تصویری ریکارڈ رکھا گیا۔جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی جاری کردہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق مکینیکل سویپنگ و واشنگ کی گئی۔ترک کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئیں کہ روٹس پر کنٹینرز کو بروقت خالی کر ایا جائے اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنہ نا کرنا پڑے۔مزید براں جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مہینے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں صٖفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان تمام تر صفائی آپریشن کی مکمل ومفصل نگرانی کی جارہی ہے اور کام میں کوتاہی اور غفلت ناقبل برداشت ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے محکمہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لا رہا ہے جبکہ صفائی کو قائم رکھنے میں شہریوں کا بھی کلیدی کردار ہے۔شہری صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -