عاشورہ امن و امان کے ساتھ گزرنا خو ش آئند ہے،عادل حفیظ
لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرزونگ لا ہور کے جنرل سیکرٹری عادل حفیظ نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام ملک بھر میں امن وامان کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر سیکورٹی فورسز، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
، پولیس، ودیگر تمام اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ان دس دنوں میں نہایت تندہی اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے کر امن عامہ کی فضا کو یقینی بنائے رکھا۔