پنجاب حکومت کی طرفسے وزیر اعظم کو بریفنگ دینے کی تیاریاں مکمل

       پنجاب حکومت کی طرفسے وزیر اعظم کو بریفنگ دینے کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (عامر بٹ سے)وزیر اعظم عمران خان کی صوبائی دارالحکومت میں آمد کے موقع پر پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کی کارگردگی پر بریفنگ دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے  صوبائی محکمہ جات کے افسران اور محکموں میں ْاٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے رات گے تک بریفنگ رپورٹ مرتب کر لی گئی۔ وزیر اعظم  کو پنجاب میں امداد ی پروگرام، پولیس خدمت مراکز، آن لائن تعلیم گھر، آن لائن ٹیکسز کی ادائیگی اور گندم اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔  ای روزگار سکیم، قیدیوں کے معاملات کی آن لائن چیکنگ، کھادوں پر سبسڈی اور کسانوں کو آسان قرضے فراہم کرنے کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔ گوشت کی پیداوار بڑھانے اور خوراک کی چیکنگ کے اقدامات، گرین  پاکستان پروگرام، ماہی پروری کے فروغ، آبیانہ بڑھانے تریموں اور پنجند بیراج کی مرمت اور جلالپور نہر کی تعمیر کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کا استعمال  پر بھی بریفنگ دی جائے گی