فیصل حاکم بھٹی نے این اے 131میں پودے لگائے

فیصل حاکم بھٹی نے این اے 131میں پودے لگائے

  

لاہور(پ ر)پی ٹی آئی رہنما فیصل حاکم بھٹی نے عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے مطابق شجر کاری کا آغاز کرتے ہوئے این اے 131، پی پی 162 میں مختلف مقامات پر پودے لگائیں۔ فیصل حاکم بھٹی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے ہم سب کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ملک کو سر سبزو شاداب بنا کر ہی اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔                      

 اہلِ علاقہ کو مہم کے بارے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ اس مشن میں حصہ لے کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنائے۔                  

 اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ہمیں نہ صرف درخت لگانا ہے بلکہ اسے بڑھانا اور بچانا بھی ہے۔ ہماری نوجوان نسل اس ملک کا سرمایہ ہے، ہمیں اس نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہماری آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مظبوط پاکستان دینا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -