شہادت امام حسینؓ جابر کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے،غلام قطب الدین فریدی
لاہور (نمائندہ خصوصی) نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام محفل ذکر امام حسینؓ سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیشنل مشائخ کونسل خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ شہادت امام حسینؓ جابر کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے، شہادت امام حسینؓ کے حوالے سے لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرکے اہلبیت اطہار کی محبت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، نبی اکرم امام حسین سے بے پناہ محبت فرماتے تھے۔
، کربلا کی جنگ حق و باطل کا معرکہ تھا، امام حسین اور انکے رفقاء نے یزید کے جبر کا مقابلہ استقامت اور صبر سے کیا۔
، امام حسین کی غلامی دنیا و آخرت میں نجات کا باعث ہے، حق و صداقت کو یزید جھکا نہیں سکا، کربلا میں امام حسین سے جفا کرنیوالے بروز قیامت رسوا ہونگے، یزید نے امام حسین اور انکے ساتھیوں کو شہید کرکے نبی مہربان کو اذیت دی، اس موقع پر معروف نعت خوانان نے حضرت امام حسین کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرکے آپکی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، ولی عہد آستانہ عالیہ گڑھی شریف صاحبزادہ غلام نصیر الدین چراغ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے، فسادات کو ہوا دینے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا، صحابہ کرام اور اہلبیت کی محبت کو دلوں سے کم نہیں کیا جاسکتا، ریاست لوگوں کو تقسیم کرنے والے عناصر کی سرکوبی لازمی کرے.