حضرت امام حسینؓ نے جان دے کر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا،صمصام بخاری

حضرت امام حسینؓ نے جان دے کر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا،صمصام بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری نے یوم عاشور کے موقع پر  حضرت کرماں والا شریف اوکاڑہ میں سالانہ محفل بسلسلہ ختم پاک شہدائے کربلا  میں شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری کا کہنا  تھا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے جان دے کر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ واقعہ کربلا میں صبر، ایثار اورحق پر ڈٹ جانے کا سبق پوشیدہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -