حکومتی وزیروں اور مشیروں کو نواز شر یف فو بیا ہو چکاہے،سلیم رضا

  حکومتی وزیروں اور مشیروں کو نواز شر یف فو بیا ہو چکاہے،سلیم رضا

  

 لاہور (آن لائن)  مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومتی وزیروں اور مشیروں کو نواز شر یف فو بیا ہو چکاہے، صو بائی وزیر فیا ض چوہدری حکومتی نااہلی کو چھپانے کیلئے شر یف فیملی پرالزام تراشی کررہے ہیں۔

،دو سا لوں میں کپتان کے کھلا ڑی شر یف فیملی پر کو ئی کر پشن ثا بت نہیں کر سکے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف بیان بازی کرنے والے سیا سی بونے اپنا قد بڑھانے کی ہر ممکن کو شش کررہے ہیں مگرانہیں ہر جگہ ناکامی کامنہ دیکھنا پڑ رہاہے،یو ٹر ن حکومت سے عوام نجا ت چاہتی ہے سو شل میڈ یا کے ہر سروے میں کپتان کو عوام گالیاں دیتی نظر آ رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی حکومت تاریخ کی نااہل تر ین اور نالا ئق تر ین حکومت ثا بت ہورہی ہے جس کے پاس مخا لفین کے خلا ف گندی زبان استعمال کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے دو سا لو ں میں کپتان نے ملک کا بیڑا غر ق کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت شر یف فیملی کو جتنی مر ضی دفعہ نااہل کرلے نواز شریف اور شہباز شریف عوام کے دلو ں میں اہل ہیں اوراہل رہیں گے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -