عمیر اکرم مسلم لیگ لیبر ونگ کے نائب صدر مقرر
لاہور(پ ر)مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب میں بہترین تنظیمی کارکردگی پر عمیر اکرم بھٹی کو مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کا نائب صدر مقررکردیا گیا میاں عمران مسعود نے انہیں ایک تقریب میں نوٹیفکیشن دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمیر اکرم بھٹی کو اس عہدہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے۔
، محمد اشرف چوہدری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عمیر اکرم بھٹی بطور نائب صدر مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے یہ عہدہ ان کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرنے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو!