صحابہ کرامؓ کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والوں کو گرفتار کیا جائے،شجاع الدین شیخ

  صحابہ کرامؓ کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والوں کو گرفتار کیا جائے،شجاع الدین شیخ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)کراچی میں ماتمی جلوس میں جلیل القدر صحابہ کرامؓ کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے یہ بات امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت صحابہ کرامؓ کے ان گستاخوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرتی تو گویا وہ اپنے ہی منشور کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کے مطابق قانون کی عملداری میں کسی سطح پر بھی کسی کے لیے کوئی استثناء نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص صحابہ کرامؓ  اور اہل بیتؓ کی گستاخی کا مرتکب ہوتا ہے تو وہ قانون کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب اور قرار واقعی سزا کا مستحق ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -