ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی پیرا میڈکس کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی

  ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی پیرا میڈکس کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(پ ر)پنجاب پیر امیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ہیلتھ سے ملاقات، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے مطالبات پر عملد ر آ مد کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفدنے صوبائی صدر محمد تنویر بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت میں گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ صحت ڈاکٹر آصف طفیل سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر رکھی گئی۔ اس موقع پر صوبائی صدر پیرا میڈیکل سٹاف تنویر بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، جناح ہسپتال اور دیگر میں رہائشی کالونیاں گرائی گئیں مگر دوبارہ نہیں بنائی گئیں تو وہاں رہائشی کالونیاں بنانے اور جہاں رہائشی کالونیاں موجود اور خستہ حال ہیں ان کی تعمیر و مرمت کا حکم دیا جائے۔