الخدمت فاؤنڈیشن نے مشکل گھڑی میں انسانیت کی مدد کی،پروفیسر زاہدہ

  الخدمت فاؤنڈیشن نے مشکل گھڑی میں انسانیت کی مدد کی،پروفیسر زاہدہ

  

 لاہور(پ ر) پروفیسر زاہدہ ملک نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے کمیونٹی ریسورس سنٹر گلبر گ کا دورہ کیا۔ صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے پروفیسر زاہدہ ملک کو  رفاہی اور فلاحی پروجیکٹس اور  الخدمت فا ؤ نڈ یشن لاہور کے ریسورس سنٹر مین ہونیوالی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب  اکرام الحق سبحانی اور مغیث شاہد قریشی سیکرٹری  الخدمت فاؤنڈیشن لاہور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر زاہدہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت کی ہے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 1452 یتیم بچوں کی کفالت سمیت مختلف فلاحی اور رفاہی پروجیکٹس چلا رہی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -