تبدیلی سرکاری نے مہنگائی نے میں اضافہ کیا،اشرف بھٹی

تبدیلی سرکاری نے مہنگائی نے میں اضافہ کیا،اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار عوام کے لئے حقیقی معنوں میں ایک سونامی یعنی تباہی مچانے والی سرکار بن چکی ہے اور یہ سونامی سرکار جب سے وجود میں آئی ہے تو تب سے ہی عوام کا سکھ چین جینا اور جسم و روح کا آپس میں تعلق قائم رہنا مشکل ہو چکا ہے اس حکومت نے اب تک ہزار گنا مہنگائی کردی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال ہی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی شکل میں چینی، آٹا، پٹرولیم، کمیشن مافیا عوام پر مسلط ہے کہیں ناجائز منافع خوروں اور ڈرگ مافیا نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

 تو کہیں پر عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مالیاتی خسارے کا سامنا ہے عوام کو ریلیف کے نام پر مسلسل بے وقوف بنانے کا عمل جاری ہے ناقص حکمت عملی سے مہنگائی، بے روزگاری آسمان سے باتیں کررہی ہے حکومت ہر محاذ پر بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے حکمرنوں کے تمام دعوے محض ڈنگ ٹپاؤ کے سوا کچھ نہیں۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -