تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے دائردرخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر حکومت سے جواب طلب کرلیاہے،یہ درخواست بچوں کے والدین کی طرف سے علی عمران راؤ اور ارشد ورک ایڈووکیٹس نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈبلیو ایچ او نے تعلیمی اداروں کے لئے ایس او پیز بنا رکھے ہیں، سکولوں کی مسلسل بندش بڑا تعلیمی بحران کا باعث بن رہی ہے، مارچ سے اب تک سکولوں کی بندش آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، سکول وہ جگہ ہیں جہاں بچوں کو کرونا کے خلاف آگاہی دی جا سکتی ہے، بچے اب سکولوں کو بھولتے جا رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس او پیز کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کاحکم دیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -