سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ لاہورہائی کورٹ کے رجسٹرار مقرر

 سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ لاہورہائی کورٹ کے رجسٹرار مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ کو لاہورہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار مقررکردیاہے،وہ اپنے پیش رو بہادر علی خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کل 2 ستمبر کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے،ملک مشتاق احمد اوجلہ لاہورہائی کورٹ میں ڈائریکٹرجنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے طور پر کام کررہے تھے،ان کی جگہ سیشن جج رحیم یارخان محمد سعید اللہ کو ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق بینکنگ عدالت ملتان کے جج محمد سلیم کو سیشن جج رحیم یارخان مقررکردیاگیاہے،ان ججوں کو 2ستمبر تک اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے،ملک مشتاق احمد اوجلہ کا آبائی ضلع ملتان ہے،وہ 20مئی 2002ء کو ایڈیشنل سیشن جج مقررہوئے،11جنوری2014ء کو انہیں سیشن جج کے عہدہ پر ترقی ملی،وہ مارچ2020ء سے لاہورہائی کورٹ میں ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے طور پر کام کررہے ہیں، لاہورہائی کورٹ موجودہ رجسٹراربہادرعلی خان آج یکم ستمبرکو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہورہے ہیں جس کے بعد ملک مشتاق احمد اوجلہ کل2ستمبر کو رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے،ہادرہے کہ روزنامہ پاکستان نے30اگست کو رجسٹرار کے عہدہ کے لئے زیرغور جن تین سیشن ججوں کی خبر شائع کی تھی ان میں ملک مشتاق احمد اوجلہ کا نام بھی شامل تھا۔
 رجسٹرار مقرر

مزید :

صفحہ آخر -