ایف بی آر کاسمگلنگ کیخلاف  ملک گیر مہم کا آغا ز

      ایف بی آر کاسمگلنگ کیخلاف  ملک گیر مہم کا آغا ز

  

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سمگلنگ کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ملک گیر مہم کا آغا زکردیا ہے۔اس سلسلہ میں تمام فیلڈ فارمیشنز کو سمگلنگ کی روک تھا م کے سلسلہ میں کی جانے والوں کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پاکستان کسٹم نے ان ہدایات کی روشنی میں منظم اور مربوط کوششوں کاآغاز کیا ہے جس کے نتیجہ میں نمایا ں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔صرف ماہ اگست 2020 میں کسٹمز حکام نے 3.95ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیا قبضہ میں لیں جوکہ گزشتہ سال ماہ اگست میں 2.1ارب روپے تھا۔جس میں اب تک 87.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔ماہ اگست 2020  میں قبضہ میں لی گئیں اشیا میں بیش قیمت پرتعیش گاڑیاں،غیر ملکی کپڑا،پٹرولیم مصنوعات،گاڑیوں کے پرزہ جات،کھانے پینے کی اشیا،منشیات ودیگر اشیا شامل ہیں جن میں سونا،چھالیہ،غیر ملکی کرنسی،سگریٹ اور گٹگہ کی بھاری مقدار نمایا ں ہیں۔کوئٹہ،پشاور اورملتان کے کسٹم حکام نے 1.6ارب روپے کاسمگل شدہ سامان قبضہ میں لیا جبکہ باقی زیادہ ترسامان کراچی،لاہور اوراسلام آباد کے کسٹم حکام نے سمگل شدہ سامان کے گوداموں پر چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران قبضہ میں لیا۔

ایف بی آر 

مزید :

صفحہ آخر -